احساس کفالت

احساس کفالت پروگرام
حکومت پاکستان نے سات مارچ2022 سے احساس کے پیسے12ہزار روپے سے بڑھا کر14 ہزار کر دئیے ہیں۔ اہل خواتین اب احساس کفالت کے پیسے لینے جائیں تو گن کر پورے 14ہزار لیں۔
احساس کفالت برائے خصوصی افراد ایک الگ سے پروگرام ہے اس کی معلومات یہاں دیکھیں
احساس کفالت کیا ہے؟
احساس کفالت پروگرام حکومت کا فلاحی ریاست کی جانب ایک اور اہم قدم ہے جس کے تحت ملک بھر کی 1 کروڑ مستحق غریب خواتین کو 2,000 روپے ماہانہ وظیفہ دیاجا ئیگا اور ہر مستحق خاتون کو ایک بچت بینک اکاؤنٹ کی سہولت حاصل ہو گی۔
رقم کی ادائیگی کس طرح کی جاتی ہے؟
نئے احساس ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے تحت ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔ صارفین کا نزدیکی ادائیگی مراکز اورشرکت کرنیوالے بینکوں کی نامزد دکانوں یا بینک برانچوں پر بائیومیٹرک سے منسلک اے ٹی ایم مشینوں سے بھی رقم حاصل کی جاسکتی ہے۔
مزید صوبہ پنجاب، صوبہ سندھ اورصوبہ بلوچستان میں کفالت صارفین کو ادائیگی حبیب بینک کے ذریعے اورصوبہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بینک الفلاح کے ذریعے ہو رہی ہے۔ ہرخاتون کو بینک اکاؤنٹ کی سہولت بھی حاصل ہے جوبعد ازاں اس کے موبائل فون سے منسلک ہوگا جو اس کی دیگر معاشی مواقعوں تک رسائی کو یقینی بنائے گا۔
احساس کفالت اہلیت کا معیار
صرف انتہائی غریب خواتین جن کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں یا محدود وسائل کی حامل ہیں اس پروگرام کیلئے مستحق ہیں۔سرکاری ملازم اور انکے اہل خانہ ، ٹیکس دہندگان، گاڑیوں کے مالکان اوربیرون ملک سفر کرنے والے لوگ کفالت پروگرام کے اہل نہیں ہیں۔
احساس کفالت تحصیل دفاتر اور ادائیگی پوائنٹس کے پتےکیسے معلوم کریں؟
ملک بھر میں احساس تحصیل دفاتر کے پتے
ادائیگی مراکز کے پتے جہاں سے پیسے نکالے جا سکتے ہیں
بلوچستان، سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں حبیب بینک کی بائیومیٹرک اے ٹی ایم مشینوں کے پتے
بلوچستان، سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں حبیب بینک کی نامزد دکانوں کے پتے
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بینک الفلاح کی نامزد دکانوں کے پتے
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بینک الفلاح کی بائیومیٹرک اے ٹی ایم مشینوں کے پتے
یہ تمام معلومات حاصل کرنے کے لیے اس لنک پر جاسکتے ہیں۔
احساس کفالت پروگرام 14000 سےبڑھ کر 20000 روپے
جی ہاں دوستوں آپ نے درست سنا کہ حکومت پاکستان نے احساس کفالت پروگرام کے تحت امداد کو 14000 سےبڑھا کر 20000 روپے کردیئے۔
بات یہ ہے کہ حکومت نے احساس کفالت پروگرام میں جو 14000 دے رہی ہے اس کے ساتھ جواس پروگرام میں اہل ہیں اور ان کے بچے تعلیمی وظائف میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ان کی امداد6000 اضافی شامل کی گئی ہےجس سے 20000 روپے ہوگئے ہیں۔ احساس تعلیمی وظائف ایک الگ سے پروگرام ہے جس کی تفصیل یہاں سے پڑھ سکتے ہیں۔
اور مزید تفصیل ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔ ویڈیو دیکھنےکیلئے اس تصویر پر کلک کریں۔
0 تبصرے