احساس تعلیمی وظیفہ
کیا آپ اپنے بچوں کیلئے پرائمری، ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی وظائف حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
احساس تعلیمی وظیفہ پروگرام
احساس تعلیمی وظائف ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے بچوں کی پرائمری، ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام ہے جس میں درج ہونے پر بچوں اور بچیوں کو سہ ماہی وظائف جاری ہوتے ہیں۔
پروگرام کو بدعنوانی سے پاک رکھنے کی غرض سے احساس تعلیمی وظائف کے نظام کو اول تا آخر ڈیجیٹل بنایا گیا ہے۔
بمطابق احساس پالیسی، لڑکیوں کیلئے وظائف کی رقم کا تناسب لڑکوں کی نسبت زیادہ رکھا گیا ہے
پروگرام میں تعلیمی وظائف پر مبنی مراعات لڑکیوں کیلئے زیادہ رکھی گئی ہیں تاکہ والدین اپنے بچوں ، خاص طور پر لڑکیوں کو سکول و کالج بھیجیں۔
لڑکیوں کو پرائمری تعلیم مکمل کرنے کی ترغیب دینے کیلئے احساس نے تین ہزار روپے کاایک وقتی گریجویشن بونس بھی متعارف کر و ایا ہے ۔ یہ بونس احساس کے اہل خاندانوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کو پانچویں جماعت پاس کرنے پر دیا جا رہا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اسکول دور ہونے یادیگر متعلقہ اخراجات کی وجہ سے پانچویں سے آٹھویں جماعت میں لڑکیاں سکول چھوڑ جاتی ہیں۔ گریجویشن بونس لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دیا جا رہا ہے تاکہ لڑکیاں پرائمری تعلیم کے بعد ثانوی تعلیم بھی جاری رکھ سکیں۔
احساس تعلیمی وظیفہ
|
لڑکوں کیلئے مختص 3ماہ وظیفہ کی رقوم
|
لڑکیوں کیلئے 3 ماہ وظیفہ کی رقوم
|
پرائمری تعلیمی وظیفہ
(کچی تا پانچویں جماعت)
|
1500 روپے
|
2000 روپے
|
ثانوی تعلیی وظیفہ
(چھٹی تا دسویں جماعت)
|
2500 روپے
|
3000 روپے
|
اعلیٰ ثانوی تعلیمی وظیفہ
(گیارہویں تا بارہویں جماعتوں )
|
3500 روپے
|
4000 روپے
|
احساس تعلیمی وظائف اہلیت کا معیار
ü وہ گھرانے جو احساس سروے کے ذریعے احساس کفالت میں اہلیت رکھتے ہیں ان کے 4 سال تا 22 سال کی عمرکے بچے جوکچی جماعت تا بارہویں جماعتوں میں زیرتعلیم ہیں وہ تعلیمی وظائف میں درج ہوسکتے ہیں۔
ü وہ اہل خواتین جو احساس کفالت کی رقم وصول کرنے کے بعد کفالت میں باضابطہ طور پر شامل ہو چکی ہیں وہ اپنے بچوں کو پروگرام میں رجسٹر کرواسکتی ہیں۔
ü پروگرام میں سرکاری سکولوں و کالجوں کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منظورشدہ پرائیویٹ سکولوں و کالجوں کے بچے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
ü اہل طلباء و طالبات کے سہ ماہی وظائف کی ادائیگی سکول یا کالج میں ان کی 70فیصد حاضری سے مشروط ہے۔
ü وظائف کی ا دائیگی بچوں کی ماؤں کو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق پر مبنی احساس کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے ذریعے کی جاتی ہے۔
احساس تعلیمی وظائف پروگرام میں شامل ہونے کا طریقۂ کار
ü رجسٹریشن سارا سال جاری ہے۔
ü اندراج کے لئے بچے کا 'ب فارم'/شناختی کارڈ اور سکول/کالج ہیڈماسٹر سے باقاعدہ تصدیق شدہ داخلے کی رسید ضروری ہیں۔
ü اہل گھرانے اپنے بچوں کا اندراج احساس تعلیمی وظائف ایپ کے ذریعے خود کروا سکتے ہیں اپنے فون پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے ۔
ü اس کے علاوہ اہل گھرانے رجسٹریشن کیلئے بچوں کے ہمراہ اپنے ضلع میں قریبی احساس دفاتر سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔
احساس تعلیمی وظائف میں شامل اضلاع
احساس تعلیمی وظائف کے دائرہکارمیں ملک کے تمام 160اضلاع شامل ہیں۔
احساس تعلیمی وظائف ایپ ڈاونلوڈ لنک
احساس تعلیمی وظائف کے دفاتر کی لسٹ اور مکمل پتہ درج ہے۔
0 تبصرے