فیس بک اکاؤنٹس بندہورہے ہیں
میٹا کمپنی نے فیس بک اکاؤنٹس بندکیوں کیئے؟
فیس بک کی کمپنی میٹا نے لاکھوں ایسے جعلی اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں کیونکہ وہ پراسرار سرگرمیوں کی وجہ سے ہزاروں اہم افرادیا کمپنیوں کی جاسوسی میں ملوث تھے۔میٹا نے انہیں سائبرکرائم یا ڈیجیٹل غارت گری قرار دیا ہے جس کے تحت 100مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سرگرم افراد، سیاستدانوں، صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا تھا دلچسپ بات یہ ہےکہ تمام اکاؤنٹس کا سرا سات ایسی کمپنیوں سے جاملتا ہے جن کی اکثریت کا تعلق اسرائیل سے ہے۔ یعنی اسرائیل ڈیجیٹل جاسوسی میں بلواسطہ شریک ہے تاکہ وہ ہر افراد، سیاستدانوں، صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات پر نظر رکھ سکے۔میٹا کمپنی میں سیکیورٹی سربراہ ناتھیانل گلائشر نے بتایا کہ "بھرتی برائے ڈیجیٹل جاسوسی" کی صنعت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔اور یہ سب اسرائیل کی وجہ سے ہے۔ اس کرائم سے وابستہ افراد بلند ترین بولی دینے والے افراد کو بے دریغ نشانہ بناتےہیں۔ بعد میں ہیکنگ بھی کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میٹا نے انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کے بہت سے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیئے ہیں تاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسکے۔
فیس بک اکاؤنٹس بندکیوں ہوئے؟
فیس بک اکاؤنٹس بندکیوں ہوئے؟اس کے حوالے سے فیس بک پروہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کئے گئے جو کہ کوگنائٹ، بلیک کیوب اور بلیو ہاک جیسی مشکوک کمپنیوں سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا سربراہ ادارہ کوب ویب ٹیکنالوجی ہے۔ ایسی کمپنیاں مختلف لوگوں سے مختلف رقوم لے کر دوسرے اداروں ، افراداورکمپنیوں کی جاسوسی کرتی ہیں۔اس کے علاوہ بھارت، چین اور مسڈونیا جیسے ممالک کی کمپنیوں سے منسلک مشکوک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کئے گئے ہیں تاکہ جاسوس کمپنیوں کی حوصلہ شکنی ہواور وہ اپنا غلط کام کرنے سے گریز کریں۔ میٹا کمپنی کے مطابق اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے جاسوس و نگراں کمپنیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اوردوسری جانب ایک کمپنی کا مؤقف یہ تھا کہ وہ مجرموں اوردہشتگردوں کی نگرانی کررہی ہے۔ لیکن میٹا کمپنی کے مطابق حکومتی ناقدین، صحافی، اقلیتی افراد، حزبِ اختلاف سے وابستہ لوگ اور اور انسانی حقوق سے وابستہ افراد اس کے بے دریغ شکارہورہے ہیں۔
0 تبصرے