احساس کفالت
احساس کفالت پروگرام
احساس کفالت سماجی تحفظ پر حکومت پاکستان کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کے تحت ملک بھر میں 70لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ وظائف اور بچت بینک اکاؤنٹ کی سہولت شامل ہے۔
احساس کفالت برائے خصوصی افراد
3 دسمبر، 2020 کو خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے احساس کفالت پالیسی میں توسیع کی گئی تھی۔
خصوصی افراد کی بہتری کیلئے خصوصی فرد کے حامل ہر خاندان کو کفالت کے ذریعے 2000 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا۔
احساس کفالت برائے خصوصی افراد کے ذریعے ملک بھر میں کم از کم ایک خصوصی فرد کے حامل20 لاکھ خاندان مستفید ہوئے۔ احساس معاشرے کے خصوصی افراد کو پیچھے نہ چھوڑنے اور انہیں مساوی مواقعوں تک رسائی کی حکمت عملی اپنانے پر یقین رکھتا ہےاور ایساہونابھی چاہئے۔
احساس کفالت برائے خصوصی افراد کےلئے وظائف کیسے حاصل کریں؟
غریب گھرانوں کیلئے احساس کفالت میں شمولیت کیلئے سروے میں غربت کے سکور کی حد مقرر کی گئی ہے۔
اہلیت کا معیار
احساس کفالت برائے خصوصی افراد کے تحت ملک بھر سے مستحق خصوصی افراد کے گھرانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کیلئے اس حد کو خاص طور پر بڑھایا گیا ہے ۔خصوصی افراد کے جن گھرانوں کا غربت کا سکور اس خصوصی حد کے اندر آئے گا وہ پروگرام کے تحت مالی معاونت حاصل کرنے کے اہل ہونگے۔ فی خاندان ایک وظیفے کا اہل ہوگا۔
احساس کفالت پروگرام میں شامل ہونےکا طریقۂ کار
احساس کفالت برائے خصوصی افراد میں شامل ہونے کیلئے خصوصی افراد نادرا میں اپنا اندراج کروائیں اور قریبی احساس رجسٹریشن ڈیسک پر مندرج ہوں۔ احساس کفالت میں خصوص افراد کے مستحق خاندانوں کو تمام اضلاع میں احساس سروے اور احساس رجسٹریشن ڈیسکوں کے ذریعے شامل کیا جائے گا۔
نادرا کے ڈیٹا بیس کے ذریعے خصوصی افراد کی توثیق کی جائے گی ۔صرف نادرا ڈیٹا بیس کے مطابق خصوصی فردکہلانے والے افراد کو ہی اہل قرار دیا جائے گا ۔ مستحق خاندان جلد ازجلد خصوصی افراد کا نادرا ڈیٹا بیس میں اندارج کرائیں اور نادرا کا خصوصی افراد کا کارڈ بنوائیں تاکہ وہ وظیفے کے حصول کیلئے اہل ہوں۔
جیسے جیسے مستحق خصوصی افراد کا اندراج نادرا کے ریکارڈ میں ہوتا جائے گا ان کے خاندان کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کے لیئے مطلوبہ کوائف نادرا کے ذریعے احساس انتظامیہ تک پہنچ جائیں گے۔ جن اہل خصوصی افراد کے پاس نادرا سے تصدیق شدہ کارڈ موجود ہیں ان کو نادرا میں دوبارہ اندراج کی ضرورت نہیں ہے۔
موجودہ کفالت ادائیگی کے طریقہ کار کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی چونکہ ادائیگی کا نظام بائیومیٹرک تصدیق پر مبنی ہے، لہٰذا احساس کفالت کی ادائیگی کے قواعد کے مطابق خصوصی افراد کو ادائیگی کی جائے گی۔
0 تبصرے