احساس بچت اکاؤنٹ
Ehsaas Bachat Account 2022
احسا س بچت اکاوٗنٹ سروس
اس پروگرام احساس بچت اکاؤنٹ کے تحت 80 تقریبا لاکھ کفالت صارفین کیلئے بینک اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے کیونکہ پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ بینکاری سے منسلک نہیں ہے۔ مالیاتی نظام سے باہر ہونے کی وجہ سےانسانی ترقی محدود ہو جاتی ہے۔ لہذا ایسے لوگوں کو مالیاتی نظام میں شامل کرنے کیلئے اس اقدام کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ انہیں مالیاتی مصنوعات اور خدمات تک رسائی فراہم کی جا سکے۔
احساس بچت اکائونٹ کے تحت صارفین شراکتی بینکوں کی نامزد کردہ ریٹیل دکانوں اورادائیگی مراکز کےذریعے بچت اکاؤنٹ کھول سکتی ہیں۔ جہاں وہ اپنی رقم بچاکر محفوظ رکھ سکیں گی۔ احساس بچت اکاؤنٹ کے ذریعے ڈیجیٹل اور مالی نظام میں شمولیت سے خواتین احساس نیشنل پاورٹی گریجویشن پروگرام کے پیش کردہ مواقع سے مستفید ہوں گی۔ یہ اقدام کفالت میں شامل گھرانوں کیلئے بہت اہم ہے جس کے تحت انہیں معاشی نقصان کے ازالے کا بہتر انتظام کرنے، ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے، اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے اور غربت سے باہر نکلنے میں مدد ملے گی۔
خواتین کو رقم وصولی کے وقت اب یہ سہولت بھی حاصل ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق اپنی کفالت رقوم انگوٹھا لگا کر بچت اکاؤنٹ میں منتقل کرلیں یا چاہیں تو نکلوا لیں۔
اہلیت کا معیار
پروگرام میں وضع کردہ قواعد و ضوابط کے تحت احساس بچت اکاؤنٹ احساس کفالت پروگرام میں شامل 80 لاکھ صارف خواتین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ صرف انتہائی غریب گھرانوں کی خواتین جن کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ/ وسائل نہیں یا محدود ذرائع ہیں اور وہ احساس کفالت پروگرام میں شامل بھی ہیں وہ احساس بچت اکاؤنٹ کیلئے اہل ہیں۔
اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ
احساس کفالت صارفین شراکتی بینکوں کی نامزد کردہ ریٹیل دکانوں اور ادائیگی مراکز پر قومی شناختی کارڈ دکھا کر اور انگوٹھوں کے نشانات (بائیومیٹرک) کی تصدیق کے ذریعے اپنا احساس بچت اکاؤنٹ کھول سکتی ہیں۔
ملک میں صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور دارالخلافہ اسلام آباد میں حبیب بینک اور صوبہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بینک الفلاح کی نامزد کردہ ریٹیل دکانوں کے ذریعے بچت اکاؤنٹ کھلوایا جا سکتا ہے۔
نوٹ: احساس بچت اکاؤنٹ کھلوانے کی کوئی فیس نہیں ہے۔
بچت اکاؤنٹ کی سہولیات
خواتین کو رقم وصولی کے وقت اب یہ سہولت حاصل ہےکہ وہ حسب منشاء اپنی کفالت رقوم انگوٹھا لگا کر بچت اکاؤنٹ میں منتقل کرلیں یا چاہیں تو نکلوا لیں۔
احساس صارفین کو کفالت رقوم ادائیگی مراکز یا شراکتی بینکوں کی نامزد ریٹیل دکانوں سے ہی وصول کرنی ہوں گی۔ البتہ خواتین کورقم وصولی کے وقت سہولت حاصل ہوگی کہ اگر وہ چاہیں تو رقم کاکچھ حصہ یا ساری رقم کو اپنے بچت اکاؤنٹ میں منتقل کرسکتی ہیں۔
احساس بچت اکاؤنٹ کے تحت صارفین کو فراہم کردہ چیدہ چیدہ سہولیات
- بیلنس انکوائری
- کیش ان اور کیش آؤٹ
- احساس سے موصول ہونے والے فنڈز کی اکاؤنٹ میں منتقلی
- موبائل لوڈ
- یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی اور رقم کی منتقلی وغیرہ شامل ہیں۔
- اکاؤنٹس میں رقم جمع کروانے پر بچت کی پیشکش بھی کی جائیگی۔
0 تبصرے