ہیٹ / سن اسٹروک کے انسانی دماغ پراثرات
ہیٹ اسٹروک کے دوران سمندری ہوا کا تناسب بھی کم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔
ہیٹ ابسرویشن میں مریض کا علاج ممکن ہے لیکن ایک بار اگر کسی کو ہیٹ اسٹروک ہوجائے تو متاثر ہونے والا فرد 100 فیصد جان بحق ہوسکتا ہے۔ بہترین سہولت والی جگہ پر بھی ہیٹ اسٹروک والے مریض جان بحق ہوجاتے ہیں کیونکہ ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے انسانی دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے جس سے موت کا واقع ہونا ممکن ہے۔
طبی ماہرین کا کہناہے کہ ہیٹ/ سن اسٹروک سے انسانی دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔
کراچی میں 2015 کے دوران جوگرمی کی شدید لہرآئی تھی اس میں کم وبیش 1500 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ سیکڑوں شہری متاثر ہوئے۔
احتیاطی تدابیر
محکمہ صحت سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے 25 اپریل کو جاری مکتوب میں کہا تھاکہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 26 اپریل سے گرمی کی شدید لہر میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔لہذا ذیابیطس اورمختلف عارضوں میں متبلا افراد ہیٹ ویوکے دوران اپنا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں۔
ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے ہمیں کچھ چیزوں کی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے جس میں گرمی کی شدید لہر کے دوران غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔
0 تبصرے