Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اسلام کی جامعیت کے خلاف دشمن کی کاوشیں از سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی

اسلام کی جامعیت کے خلاف دشمن کی کاوشیں

 اسلام کی جامعیت کے خلاف دشمن کی کاوشیں کونسی ہوسکتی ہیں

سید علی خامنہ ای  نےفرمایاکہ اسلام کی جامعیت کے خلاف دشمن کی کاوشیں کیاکیا ہوسکتی ہیں اس کے متعلق انہوں نے اک جامع گفتگو کی کہ دین مبین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات کا نام ہے۔ دین مبین اسلام فقط انفرادی عبادات اور معاملات سے وابستہ، زندگی کے اجتماعی، معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی پہلو سے دور اور لاتعلق ایک دین کا نام نہیں ہے بلکہ دین                                 اسلام تو ایک ایسے جامع نظام کا نام ہے جس میں زندگی کے ہر شعبےکے متعلق مکمل رہنمائی موجود ہے اور نظام زندگی کے متعلق تمام بنیادی اصولوں وقواعد کا احاطہ کیا ہوا ہے۔

اسلام  کے خلاف دشمن کی کاوشیں

دشمنان اسلام بالخصوص انسانیت دشمن اور مذموم شیطانی مقاصد رکھنے والی دنیا کی طاقتیں اسلام محمدی کو معاشرے سے باہر نکال پھینکنے کے لیے سرگرم نظر آتی ہیں۔ یہ شیطانی طاقتیں کبھی مختلف تھیوریز کے ذریعے، کبھی من گھڑت فریب دینے والے نظریات کے ذریعے تو کبھی علم اور ٹیکنالوجی کے نام پر مسلسل دین اسلام محمدی سے بر سر پیکار نظر آتی ہیں۔ یہ اسلام دشمن طاقتیں کبھی لبرل ازم، سیکولر ازم، مغربی ڈیموکریسی، کبھی کمیونزم تو کبھی کپیٹیلزم کے بظاہر خوبصورت و درحقیقت موذی اور گھناونےمقاصد،  نظریات اور نعروں کے ذریعے انسانیت کو پستی اور ابدی ذلت سے دوچار کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔لیکن یہ شیطانی طاقتیں  پوری طاقت لگانے کے باوجود ابھی تک اپنے غناؤنے مقاصد میں مکمل کامیاب نہیں ہو ئیں۔

اللہ کا لاکھ لاکھ شکرکہ انقلاب  اسلامی آنے کے بعد سے یہ شیطانی طاقتیں اپنی پوری طاقت لگانے کے باوجود اپنے غناؤنے مقاصد میں مکمل کامیاب نہیں ہو پا رہی ہیں اور انسانیت کو نجات اور ہدایت کی ضمانت فراہم کرنے والا دین  اسلام محمدی کی یہ شمع روشن نظر آتی ہے جس سے یہ طاقتیں چندھیاجاتی ہیں۔

اس حوالے سے ولی امر مسلمین جہاں سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویب سائٹ کا ضرور مشاہدہ کیجئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے